ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نتیش کمار نے بادل سے ملاقات کی

نتیش کمار نے بادل سے ملاقات کی

Sun, 27 Nov 2016 20:01:24  SO Admin   S.O. News Service

                                                                                  (چندی گڑھ، 27/نومبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا
بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل سے ملاقات کرکے انہیں ان پروگراموں کی معلومات دیں جنہیں گروگوبندسنگھ کے350ویں پرکاش جشن کے موقع پر ریاستی حکومت دسویں گرو کی جائے پیدائش پٹنہ صاحب میں منعقد کرنے جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ کے دفتر کے ترجمان نے بتایاکہ نتیش کمارنے بادل کوتقریب سے ایک دن پہلے پٹنہ صاحب مدعو بھی کیا۔کمار کے ساتھ بہار کی وزیر سیاحت انیتا دیوی بھی تھیں۔بادل نے دعوت قبول کرتے ہوئے بہارکے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے ہر طرح کے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔بادل نے کہا کہ بہارکے وزیراعلیٰ نے گرو گوبند سنگھ کے تئیں لگن اور عزم دکھایاہے ہے جس سے وہ متاثرہیں۔


Share: